چین نے تیز ترین 10جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

چین نے تیز ترین 10جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

یہ کامیابی چین کو عالمی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک واضح برتری فراہم کرتی ہے
چین نے تیز ترین 10جی انٹرنیٹ سروس متعارف کرادی

ویب ڈیسک

|

24 Apr 2025

بیجنگ: چین نے جدید انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے دنیا کا پہلا کمرشل 10-گیگا بِٹ (10G) براڈبینڈ نیٹ ورک لانچ کر دیا۔ 

اس منصوبے کو چین کی سرکاری ٹیلی کام کمپنی یونی کوم اور ٹیکنالوجی دیو ہواوے کے اشتراک سے صوبہ ہیبائی کی سونن کاؤنٹی میں متعارف کروایا گیا۔

یہ نیا نظام 50G PON (پیسو آپٹیکل نیٹ ورک) ٹیکنالوجی پر مبنی ہے، جو موجودہ فائبر آپٹک نیٹ ورکس کے مقابلے میں ڈیٹا کی منتقلی کی رفتار، استعداد اور کارکردگی کو غیر معمولی حد تک بڑھا دیتا ہے۔

 ٹیسٹ کے دوران اس نظام نے 9834 میگا بِٹس فی سیکنڈ کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ، 1008 میگا بِٹس فی سیکنڈ کی اپ لوڈ اسپیڈ اور صرف 3 ملی سیکنڈ کی تاخیر کا مظاہرہ کیا، جو روایتی 1G نیٹ ورکس سے دس گنا بہتر ہے۔

10G براڈبینڈ سروس انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ کی نئی راہیں کھولے گی، جس سے الٹرا ایچ ڈی 8کے ویڈیو اسٹریمنگ، ورچوئل اور آگمنٹڈ ریئلٹی (VR/AR) کے جدید تجربات، اسمارٹ گھروں اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کا ہموار استعمال ممکن ہوگا۔

یہ کامیابی چین کو عالمی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک واضح برتری فراہم کرتی ہے۔ اگرچہ جنوبی کوریا اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک نے بھی جدید براڈبینڈ سروسز متعارف کروائی ہیں، لیکن چین کی 10G سروس عوامی سطح پر دستیاب دنیا کی پہلی کمرشل سروس ہے، جو ملک کو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے میدان میں ایک قدم آگے لے جاتی ہے۔

اس پیشرفت سے نہ صرف صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ سہولیات میسر آئیں گی، بلکہ چین کی ٹیکنالوجی کو عالمی سطح پر ایک معیار بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!