کراچی میں 24 گھنٹے کے لیے کن علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی؟

کراچی میں 24 گھنٹے کے لیے کن علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی؟

ڈی ایچ اے فیز ون، ڈیفنس ویو، اختر کالونی، اعظم بستی، قیوم آباد اور کلفٹن کے بلاکس 3، 5 اور 6 میں گیس کی سپلائی بند رہے گی
کراچی میں 24 گھنٹے کے لیے کن علاقوں میں گیس کی سپلائی بند رہے گی؟

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2025

سوئی سدرن گیس کمپنی نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ کراچی کے متعدد علاقوں میں گیس کی سپلائی 24 گھنٹے کے لیے معطل رہے گی۔

یہ اقدام جام صادق میں گیس کی پائپ لائن پر مرمت کے کام کے باعث کیا جا رہا ہے۔ یہ بندش 10 اگست، اتوار کی رات 10 بجے سے شروع ہو کر 11 اگست، پیر کی رات 10 بجے تک جاری رہے گی۔

اس دوران متاثر ہونے والے علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز ون، ڈیفنس ویو، اختر کالونی، اعظم بستی، قیوم آباد اور کلفٹن کے بلاکس 3، 5 اور 6 شامل ہیں۔

ترجمان نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ اس دوران پیش آنے والی تکلیف کے لیے متبادل انتظامات کر لیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!