پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے
پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2025

حکومت کی زراعت شماری رپورٹ 2024 کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں گدھوں کی کل تعداد 49 لاکھ ہو گئی ہے، جس میں سے پنجاب میں سب سے زیادہ گدھے پائے جاتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں گدھوں کی تعداد 24 لاکھ 3 ہزار تک پہنچ چکی ہے، جو کہ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی مجموعی تعداد سے بھی زیادہ ہے۔

سندھ میں 10 لاکھ 81 ہزار گدھے، خیبر پختونخوا میں 7 لاکھ 82 ہزار اور بلوچستان میں 6 لاکھ 30 ہزار گدھے موجود ہیں۔

اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد 4 ہزار ریکارڈ کی گئی ہے۔

یہ اعداد و شمار پاکستان میں گدھوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ظاہر کرتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!