رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے بڑی اپیل کردی

رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے بڑی اپیل کردی

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تحریک 14 اگست کے بجائے 13 یا 15 اگست کو شروع کر لیں
رانا ثنااللہ نے پی ٹی آئی سے بڑی اپیل کردی

ویب ڈیسک

|

11 Aug 2025

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی ملک گیر احتجاجی تحریک 14 اگست کو شروع نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ یومِ آزادی کا دن پوری قوم کے لیے اتحاد کا دن ہے اور اس موقع پر احتجاج کرنا مناسب نہیں۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہے، کیونکہ یہ ان کا حق ہے، لیکن اس کے لیے 14 اگست کا دن چننا افسوسناک ہے۔

انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی تحریک 14 اگست کے بجائے 13 یا 15 اگست کو شروع کر لیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ پارٹی 14 اگست سے احتجاج کا دوسرا مرحلہ شروع کرے گی، جس کا مقصد حکومت کے خلاف ملک بھر میں عوام کو متحد کرنا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!