فیس بک نے پاکستانی خواتین کا مشہور گروپ ’سول سسٹر‘ ڈیلیٹ کردیا

فیس بک نے پاکستانی خواتین کا مشہور گروپ ’سول سسٹر‘ ڈیلیٹ کردیا

سول سسٹر کی بانی نے گروپ ڈیلیٹ ہونے کی تصدیق کردی
فیس بک نے پاکستانی خواتین کا مشہور گروپ ’سول سسٹر‘ ڈیلیٹ کردیا

ویب ڈیسک

|

6 Apr 2024

فیس بک نے سوشل میڈیا پر پاکستانی خواتین کے مشہور گروپ ’سول سسٹر‘ کو ڈیلیٹ کردیا۔

سول سسٹر کے بانی نے فرانسیسی خبررساں ادارے (اے ایف پی) کو فیس بک کی جانب سے گروپ ڈیلیٹ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ’ہمارے ممبرز کی تعداد 3 لاکھ سے زائد تھی اور تمام ہی خواتین یہاں کسی بھی موضوع پر آزادانہ گفتگو کرتی تھیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ اس گروپ کی تشکیل 2013 میں کی گئی اور پھر یہ آہستہ آہستہ کر کے خواتین کی ضرورت بن گیا تھا۔ 

اس گروپ پر خواتین جنسی، طلاق، گھریلو تشدد سمیت دیگر مسائل شیئر کرتی اور پھر اُس پر انہیں ممبران کی جانب سے رائے دی جاتی تھی جبکہ بیشتر کے مسائل حل بھی ہوجاتے تھے۔

کنول احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ "یہ گروپ پاکستان میں ان خواتین کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے جن کے پاس جانے کے لیے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔"

کنول کے مطابق، فیس بک نے بدھ کو دیر گئے گروپ کو ایک پوسٹ سے منسلک غیر معینہ "انٹلیکچوئل پراپرٹی کی خلاف ورزی" کے بارے میں متنبہ کرنے کے بعد حذف کر دیا۔

گروپ کی مالک کے مطابق فیس بک نے 2018 میں اس گروپ کو کمیونٹی لیڈر کے طور پر بھی منتخب کیا تھا۔ انہوں نے پوسٹ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

اُدھر اے ایف پی کے رابطہ کرنے پر فیس بک نے بتایا کہ یہاں صرف کہانیاں اور گمنام صارفین کی جانب سے پوسٹیں کی جارہی تھیں جس سے تاثر پیدا ہورہا تھا کہ یہ جعلی گروپ ہے۔

سول سسٹرز پاکستان اس سے قبل بھی تنقید کی زد میں آچکا ہے جنہوں نے اس پر طلاق اور "جنگلی" رویے کو فروغ دینے والی روایت اور پدرانہ اصولوں کو چیلنج کرنے کا الزام لگایا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!