گوگل کا رنگ بھی پاکستانی انتخابات کے رنگ میں ڈھل گیا
ویب ڈٰیسک
|
8 Feb 2024
پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنے ڈوڈل کو پاکستانی انتخابات کے رنگ میں تبدیل کردیا۔
گوگل نے اپنے ڈوڈل کو پاکستانی انتخابات سے منسوب کر کے اس پر پاکستانی پرچم اور بیلٹ باکس کی تصویر لگا دی۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں آج قومی و صوبائی اسمبلی کے 855 حلقوں پر الیکشن ہورہے ہیں، جس پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 سے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔
ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل ہیں جن کو 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 سے زائد ووٹرز ووٹ دیں گے۔ ان ووٹرز میں 25 سال تک عمر کے 2 کروڑ 35 لاکھ 18 ہزار371 نئے نوجوان بھی شامل ہیں جو پہلی بار ووٹ کا حق ادا کررہے ہیں۔
Comments
0 comment