15 hours ago
جنگ کے دوران پاکستان اور بھارت میں انٹرنیٹ صارفین نے کیا سرچ کیا؟

ویب ڈیسک
|
13 May 2025
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران دونوں ممالک کے انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر کیا سرچ کیا اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان چار روز تک جنگ رہی جس میں پاکستان نے تین روز صبر کا مظاہرہ کیا اور پھر چوتھے روز بھرپور ردعمل دے کر بھارت کو چاروں شانے چت کردیا۔
بھارت اور پاکستان کی جنگ کے درمیان مختلف الفاظ اور موضوع زیر بحث رہے جن میں رافیل طیارہ سرفہرست ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق بھارت میں ایک کروڑ افراد نے سیز فائر کے مطلب کو سرچ کیا جبکہ پچاس لاکھ افراد نے آپریشن سندور اور ایک لاک نے فوجی تربیتی مشق کے حوالے سے سرچ کیا۔
اس کے علاوہ ڈی جی ایم او، فلائٹ ریڈا اور ایس 400 دفاعی نظام کو 50 لاکھ لوگوں نے سرچ کیا۔
پاکستان میں بیس لاکھ صارفین نے رافیل جیٹ، ایئروائس مارشل اورنگزیب کو سرچ کیا۔
اس کے علاوہ اسلام آباد ایئرپورٹ کو دس لاکھ جبکہ جے ایف 17 اور ڈی جی آئی ایس پی آر کو 50 لاکھ لوگوں نے سرچ کیا۔
اس کے علاوہ پاکستانیوں نے شیوانگی سنگھ (بھارتی پائلٹ) کے بارے میں سرچ کیا جس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ ایک کارروائی کے دوران پاکستان کی حراست میں آگئیں ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کسی بھی بھارتی پائلٹ کو حراست میں لینے کی تردید کی تھی۔
Comments
0 comment