جی میل سروس ختم ہونے سے متعلق گوگل نے اہم اعلان کردیا

جی میل سروس ختم ہونے سے متعلق گوگل نے اہم اعلان کردیا

گوگل کی جانب سے صارفین کی پریشانی دور کردی گئی
جی میل سروس ختم ہونے سے متعلق گوگل نے اہم اعلان کردیا

ویب ڈیسک

|

26 Feb 2024

انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے صارفین کی پریشانی کو دور کرتے ہوئے جی میل سروس ختم کرنے کی افواہوں کو مسترد کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ جی میل کی جانب سے جلد ہی ای میل سروس ختم کردی جائے گی۔ اس کے بعد ایکس کے بانی ایلون مسک نے بھی سماجی رابطے کی سائٹ پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ای میل کا سکرین شارٹ تو حقیقی تھا تاہم اُسے بالکل غلط تناظر میں پیش کیا گیا تھا، تاہم اس کے باوجود بھی صارفین کو شدید تحفظات تھے کیونکہ جی میل اس وقت ای میل کیلیے استعمال ہونے والا ایک بڑا پلیٹ فارم سمجھا جاتا ہے۔

اس اعلان کو صارفین نے بغیر کسی تصدیق کے حقیقت سمجھا اور اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے بعد گوگل نے اپنا وضاحتی اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے دیگر ایپس اور سروسز ختم کی جارہی ہیں، اور وہ کلڈ بائے گوگل نامی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

کمپنی نے صارفین کو یقین دلایا کہ جی میل یہی اپنے صارفین کے ساتھ اور ان کی رسائی میں ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!