خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل کا نیا ڈوڈل جاری

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل کا نیا ڈوڈل جاری

گوگل کا یہ ڈوڈل معاشرے میں صنفی مساوات کے لیے کی گئی جدوجہد اُجاگر کرتا ہے۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر گوگل کا نیا ڈوڈل جاری

Webdesk

|

8 Mar 2024

ہر سال کی طرح اس سال بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے خواتین کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ایک نیا ڈوڈل جاری کیا ہے۔

گوگل کی جانب سے پیش کئے جانے والے اس نئے ڈوڈل میں زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی شمولیت کی اہمیت کو اُجاگر کیا ہے۔ 

گوگل کا یہ ڈوڈل معاشرے میں صنفی مساوات کے لیے کی گئی جدوجہد اُجاگر کرتا ہے۔ 

8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن دنیا بھر میں ہر سال منایا جاتا ہے اور اس دن خواتین کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے خصوصی تقاریب منعقد کی جاتی ہیں۔ 

خواتین کا عالمی دن منانے کا مقصد ہمارے معاشرے میں موجود صنفی اور نسلی اجرت میں فرق، تولیدی حقوق اور خواتین پر تشدد جیسے مسائل کی طرف توجہ دلاتا ہے۔ 

اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں میں یہ اس بات کی آگاہی پیدا کرنا ہے کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار بھی مردو ں کے برابر اہم ہے۔ 

اس لیے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ان تمام خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جنہوں نے معاشرے کی ترقی کے لئے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

ان تمام خواتین کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جنہوں نے  معاشرے میں صنفی مساوات کے لیے جدوجہد کی اور اپنے ارد گرد کے لوگوں کے لیے مثبت مثالیں قائم کیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!