لاہور میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا

لاہور میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا

پوائنٹس کو 50 سے بڑھا کر 100 تک کردیا گیا ہے، وائی فائی سے ویڈیو اسٹریمنگ اور سوشل میڈیا استعمال نہیں ہوسکے گا
لاہور میں مفت وائی فائی سروس کا دائرہ مزید بڑھا دیا گیا

Webdesk

|

4 May 2024

لاہور میں شہریوں کے لیے مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شروع کی جانے والی مفت وائی فائی سروس کا دائرہ کار اب دگنا کردیا گیا ہے اور پنجاب سیف سٹیز نے پوائنٹس 50 سے بڑھا کر 100 کردیے ہیں۔

اس سہولت کی مدد سے شہری ایمرجنسی کی صورت میں CM Maryam Free Wi-Fiاستعمال کر کے پولیس اور اپنے پیاروں سے فوری مفت رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مفت وائی فائی سروس کی مدد سے ویمن سیفٹی ایپ، پولیس ایپ اور واٹس ایپ تک رسائی ہوسکتی ہے۔

شہر بھر میں نصب ہر فری وائی فائی ڈیوائس کی رینج 300 فٹ کے ریڈیس تک ہے اور بیک وقت 1 ہزار تک لوگوں کے موبائل کنیکٹ ہوسکتے ہیں۔

ترجمان کے مطابق یہ سروس صرف ایمرجنسی میں استعمال کیلئے ہے جس کے ذریعے مختلف اپلیکشن کو ڈاون لوڈ اور ٹیکسی رائیڈ بک کرانے کیلئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ترجمان سیف سٹیز نے وضاحت کی کہ فری وائی فائی ایمرجنسی سروس ویڈیو اسٹریمنگ یا انٹرٹینمنٹ، فیس بُک، یوٹیوب، ٹک ٹاک اور ایسی دیگر انٹرٹینمنٹ ایپس کیلئے نہیں ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!