محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی، گوگل نے خصوصی ڈوڈل پیش کردیا

محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی، گوگل نے خصوصی ڈوڈل پیش کردیا

گوگل کے اس ڈوڈل میں محنت کشوں کو مختلف فرائض سرانجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
محنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی، گوگل نے خصوصی ڈوڈل پیش کردیا

Webdesk

|

1 May 2025

کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکم مئی کومحنت کشوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے مزدوروں کا عالمی دن منایاگیا،اس دن کی مناسبت سے گوگل نے خصوصی ڈوڈل پیش کردیا۔

اس دن کی مناسبت سے دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے بھی مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے نیا ڈوڈل جاری کر دیا۔ گوگل کے اس ڈوڈل میں محنت کشوں کو مختلف فرائض سرانجام دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مزدوروں کا یہ دن ہر سال یکم مئی کو منایا جاتا ہے تاکہ معاشرے میں مزدوروں کی کامیابیوں اور شراکت کو یاد رکھا جا سکے۔یاد رہے کہ محنت کشوں کیلئے منائے جانے والے اس عالمی دن پر بھی مزدور طبقہ اس دن کی اہمیت سے بے خبر اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کے لیے اپنے کاموں میں مشغول ہوتا ہے۔

1886کو یکم مئی کے دن امریکا کے شہر شکاگو کے ہزاروں مزدور، سرمایہ داروں اور صنعت کاروں کی جانب سے کئے جانے والے استحصال کیخلاف سڑکوں پر نکلے تو پولیس نے جلوس پر فائرنگ کر کے سیکڑوں مزدوروں کو ہلاک اور زخمی کردیا جبکہ درجنوں مزدور رہنماں کو اپنے حق کے لئے آواز بلند کرنے پر پھانسی دی گئی۔

شکاگو کے محنت کشوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دنیا کے بیشتر ممالک میں یکم مئی کو مزدوروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے، یکم مئی کو ہر سال یہ دن اس عہد کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ مزدوروں کے معاشی حالات تبدیل کرنے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!