امریکا: ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا

امریکا: ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے 18 کے مقابلے میں 79 ارکان کی واضح اکثریت سے منظور ہوا
امریکا: ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا

Webdesk

|

24 Apr 2024

  واشنگٹن: امریکی کانگریس نے ٹاک ٹاک پر پابندی یا چینی کمپنی بائیٹ ڈانس سے الگ کرنے کے لیے درکار قانون سازی کی منظوری دیدی اور بل منظوری کے بعد دستخط کے لیے صدر جوبائیڈن کو بھیج دیا جائے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس کی مذکورہ قانون سازی امریکا کی جانب سے اسرائیل، یوکرین اور تائیوان کو دیا جانے والا 95 ارب ڈالر کے فوجی امدادی پیکیج کا حصہ ہے جس کی ایوان نمائندگان کے بعد کانگریس نے بھی منظوری دے دی ہے اور صدر کے دستخط کے ساتھ ہی باقاعدہ قانونی شکل اختیار کرجائیگا۔

امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے 18 کے مقابلے میں 79 ارکان کی واضح اکثریت سے منظور ہوا اور صدر جوبائیڈن پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ بل پر فوری دستخط کردیں گے۔

بل کے تحت بائیٹ ڈانس ایک سال کے اندر اندر ایپ فروخت کرے گی یا امریکا میں ایپل اور گوگل ایپ اسٹور سے خارج کردیا جائے گا۔

امریکی حکام کے درمیان ٹک ٹاک برسوں سے زیربحث رہا ہے، جن کا خیال ہے کہ بیجنگ اس کے ذریعے امریکا میں خفیہ نگرانی کر رہا ہے لیکن پابندی قانونی مسائل کا باعث بن سکتی ہے۔

صدر جوبائیڈن رواں ماہ کے شروع میں چینی صدر شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر بات کرتے ہوئے ٹک ٹاک کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!