موبائل کے زیادہ استعمال نے نوجوان کی گردن میں ہڈی کا ابھار بنا دیا، سر اٹھانے سے قاصر

موبائل کے زیادہ استعمال نے نوجوان کی گردن میں ہڈی کا ابھار بنا دیا، سر اٹھانے سے قاصر

نوجوان کی بیماری دیکھ کر ماہرین صحت بھی حیران رہ گئے
موبائل کے زیادہ استعمال نے نوجوان کی گردن میں ہڈی کا ابھار بنا دیا، سر اٹھانے سے قاصر

ویب ڈیسک

|

17 May 2025

ٹوکیو: موبائل فون کے طویل اور مسلسل استعمال کے خطرناک اثرات میں ایک اور انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ایک 25 سالہ جاپانی نوجوان کی گردن میں ہڈی کا ابھار بن گیا اور وہ سر اٹھانے سے معذور ہوگیا۔  

طبی جریدے 'جے او ایس کیس رپورٹس' میں شائع ہونے والی اس نایاب رپورٹ کے مطابق، یہ نوجوان دن میں کئی گھنٹے موبائل فون جھکا کر گیمز کھیلتا تھا، جس کے نتیجے میں اس کی گردن کے پچھلے حصے میں ہڈی کا ایک بڑا ابھار بن گیا۔

مریض کو بعد میں گردن میں شدید درد اور کھانا نگلنے میں دشواری کا سامنا ہوا، جس کی وجہ سے اس کا وزن بھی تیزی سے کم ہونے لگا۔  

آخرکار، گردن کے پٹھے اتنی کمزور ہوگئے کہ وہ اپنا سر سیدھا کرنے سے بھی قاصر ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ گردن کو مسلسل غیر فطری پوزیشن میں رکھنے کی وجہ سے پیدا ہوا۔  

ماہرین صحت نے خبردار کیا ہے کہ موبائل فون کے زیادہ استعمال سے نہ صرف بینائی متاثر ہوتی ہے، بلکہ گردن اور ریڑھ کی ہڈی پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ان کا مشورہ ہے کہ فون استعمال کرتے وقت وقفے وقفے سے آرام کیا جائے اور سر کو قدرتی پوزیشن میں رکھا جائے۔  

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!