انسٹا گرام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

انسٹا گرام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

انسٹا گرام میں صارفین کے سامنے نظر آنے والا مواد الگورتھم طے کرتا ہے۔
انسٹا گرام میں بڑی تبدیلی کا فیصلہ

Webdesk

|

19 Nov 2024

سوشل میڈیا کی معروف ایپلی کیشن انسٹا گرام میں ایک بہت بڑی تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو اس فوٹو شیئرنگ ایپ کو نمایاں حد تک بدل دے گی۔

میٹا کی جانب سے ایک نئے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے جو انسٹا گرام فیڈ کے الگورتھم کو ری سیٹ کرنے میں مدد دے گا۔

انسٹا گرام میں صارفین کے سامنے نظر آنے والا مواد الگورتھم طے کرتا ہے۔

صارفین کی شخصیت کے بارے میں فوٹو شیئرنگ ایپ کا الگورتھم جو کچھ سوچتا یا سمجھتا ہے، اس کے مطابق تصاویر، ریلز اور ایکسپلور سیکشن میں مواد کے بارے سجیسٹ کرتا ہے۔مگر اب آپ الگورتھم سجیشنز کو ری سیٹ کرسکیں گے۔

کمپنی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ابھی اس فیچر کی آزمائش جاری ہے مگر اسے بہت جلد تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق صارفین سجیسٹڈ مواد کو کانٹینٹ پریفرنس سیکشن میں جاکر ری سیٹ کرسکیں گے۔

میٹا کے مطابق اگر آپ الگورتھم کو ری سیٹ کرتے ہیں تو اس سے انسٹا گرام پر 'نیا آغاز'کرنے میں مدد ملے گی اور وہ ایپ کی سجیشنز کو ری ٹیون کرسکیں گے۔

البتہ کمپنی کا کہنا تھا کہ الگورتھم ری سیٹ کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کا ایپ میں موجود ڈیٹا بھی ڈیلیٹ ہو جائے گا یا اشتہارات دکھانے کا انداز تبدیل ہوجائے گا۔ میٹا کا کہنا ہے کہ اس فیچر کا مقصد لوگوں بالخصوص نوجوانوں کو نامناسب مواد سے دور رکھنا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!