پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ کی ماہانہ ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ کی ماہانہ ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

اسٹار لنک کے مختلف پیکجز سامنے آگئے ہیں
پاکستان میں اسٹارلنک انٹرنیٹ کی ماہانہ ممکنہ قیمت کیا ہوگی؟

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

پاکستان میں اسٹار لنک انٹرنیٹ پیکجز کی ممکنہ قیمتیں سامنے آگئیں ہیں۔

سیٹلائٹ کے ذریعے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک نے پاکستان میں سروسز کی فراہمی کیلیے درخواست دے دی ہے جس کی تصدیق وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے گزشتہ ہفتے کی۔

اگرچہ اسٹار لنک نے پاکستان میں باضابطہ طور پر اپنی سروس کا آغاز نہیں کیا، تاہم ممکنہ انٹرنیٹ پیکجز اور ان کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ 

اسٹار لنک مختلف ضروریات کے مطابق پیکجز فراہم کرتا ہے، جن کی قیمت اور رفتار درج ذیل ہو سکتی ہیں۔

نارمل پیکج

اسٹار لنک کے گھریلو پیکج میں سب سے کم رفتار 50 سے 250 ایم بی تک کی ہے، جس کی ماہانہ قیمت 35 ہزار روپے جبکہ ہارڈ ویئر کی قیمت جو ایک بار ادا کی جائے گی وہ 1 لاکھ دس ہزار روپے ہے۔

بزنس پیکج

کمپنی کی جانب سے جو بزنس پیکج متعارف کرایا گیا ہے اُس کی انٹرنیٹ رفتار 500 ایم بی ایس تک ہے اور اس کے عوض ماہانہ فیس 95 ہزار روپے ادا کرنا ہوگی جبکہ ایک بار کی ہارڈ ویئر قیمت 2 لاکھ 20 ہزار روپے ہوگی۔

موبیلیٹی پیکج

اس پیکج کی قیمت 50 سے 250 ایم بی تک ہوگی جس کی ماہانہ فیس 50 ہزار روپے جبکہ ایک بار ہارڈ ویئر کے 1 لاکھ 20 ہزار روپے ادا کرنا ہوں گے۔

یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ ہارڈ ویئر کا مقصد سیٹلائٹ سے انٹرنیٹ کی فراہمی کیلیے آلات اور بوسٹر وغیرہ ہیں۔

یہ قیمتیں دیگر ممالک میں مقرر کردہ فیسوں اور کرنسی کے فرق سے اندازا لگائی گئیں ہیں کیونکہ اسٹار لنک نے ابھی تک پاکستان میں اپنی خدمات کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان میں متوقع قیمتوں کا اندازہ ان ممالک میں دی جانے والی خدمات کی بنیاد پر لگایا گیا ہے اور اسٹار لنک کے باضابطہ آغاز کے بعد قیمتوں میں فرق آ سکتا ہے۔ 

اسٹار لنک کی آمد سے پاکستان میں تیز رفتار انٹرنیٹ کے نئے دور کا آغاز متوقع ہے، جس سے دور دراز علاقوں کو بھی بہتر انٹرنیٹ سہولیات مل سکیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!