پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز کے حوالے سے اہم خبر

پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز کے حوالے سے اہم خبر

پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا تھا کہ دھاندلی کے ثبوت سامنے لانے کی وجہ سے سوشل میڈیا بند کیا گیا
پاکستان میں سوشل میڈیا سروسز کے حوالے سے اہم خبر

ویب ڈیسک

|

10 Feb 2024

ملک بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سمیت دیگر پلیٹ فارم کی سروسز اچانک متاثر ہوئیں اور پھر چند گھنٹوں کے بعد بحال ہوگئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر صارفین کو مشکلات کا سامنا رہا تاہم چند گھنٹوں کے بعد سروسز مکمل بحال ہوگئیں۔

پی ٹی اے کی جانب سے انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

اُدھر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سروسز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ نے بھی پاکستان میں سروس متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا تھا کہ دھاندلی کے ثبوت سوشل میڈیا پر سامنے لانے اور اسکو روکنے کیلیے سوشل میڈیا سروس بند کی گئی ہے۔

بعد ازاں تقریباً دو گھنٹے کے بعد سوشل میڈیا سروسز مکمل بحال ہوگئیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!