پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلیے اہم خبر، مسائل حل ہونے کا تحریری جواب

پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلیے اہم خبر، مسائل حل ہونے کا تحریری جواب

وزارت آئی ٹی نے انٹرنیٹ اسپیڈ کی سست روی کی تصدیق بھی کردی ہے
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلیے اہم خبر، مسائل حل ہونے کا تحریری جواب

ویب ڈیسک

|

7 Sep 2024

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں انٹرنیٹ سروس میں خلل کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ مسئلہ ستمبر کے آخر تک ٹھیک ہو جائے گا۔

ملک میں گزشتہ ماہ سے جاری انٹرنیٹ سروس خراب چل رہی ہے جس کے باعث ملک کے تمام شعبے متاثر ہوئے ہیں۔

صارفین کا خیال تھا کہ فائر وال تنصیب کیوجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار اور سروس کو کنٹرول کیا گیا ہے تاہم حکومت نے اس کی تردید کی تھی۔

اب قومی اسمبلی میں وزارت آئی ٹی نے فروری 2021 سے اب تک انٹرنیٹ سروس میں خرابیوں سے متعلق تحریری جواب جمع کرایا۔ 

وزارت نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا گیا کہ 31 جولائی 2024 کو پی ٹی سی ایل سسٹم کے روٹ کی خرابی کو چند گھنٹے میں حل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 17 جون 2024 کو ایس ای اے ایم ای ڈبلیو ای 4 میں زیر سمندر کٹاؤ ہوا،کٹاؤ کے باعث 1500جی بی پی زیڈ کی کمی ہوئی۔ 

انٹرنیٹ سروسز میں مسلسل خلل کو 24 ستمبر تک ٹھیک کر لیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!