پی ٹی اے میں وی پی این رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

پی ٹی اے میں وی پی این رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

یہ ایک جاری سرگرمی ہے جسے پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم او آئی ٹی)،پی ایس ای بی اور پاشا کے ذریعے مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے۔
پی ٹی اے میں وی پی این رجسٹریشن کا طریقہ کار سامنے آگیا

Webdesk

|

30 Aug 2024

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کاروبار کے بلا تعطل اور محفوظ آپریشنز کو یقینی بنانے کے لئے سافٹ ویئر ہاسز، کال سینٹرز، فری لانسرز اور غیر ملکی مشنز/سفارت خانوں کے وی پی اینز کو  پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹ پر دستیاب "ون ونڈو" آپریشنز کے تحت رجسٹر کیا جا تا ہے ۔

 پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق یہ ایک جاری سرگرمی ہے جسے پی ٹی اے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم او آئی ٹی)،پی ایس ای بی اور پاشا کے ذریعے مسلسل بہتر بنایا جارہا ہے۔

سال 2020 سے اب تک وی پی اینز کے لیے 20 ہزار سے زائد آئی پیز رجسٹر ہو چکے ہیں بلا تعطل اور محفوظ آن لائن کاروبار کو یقینی بنانے کے لیے اپنا وی پی این https://ipregistration.pta.gov.pk/پر رجسٹر کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!