پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی ہے
پی ٹی اے نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا

Webdesk

|

2 Sep 2024

 کراچی: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق جس کے شناختی کارڈ کی مدت 2017 سے پہلے مکمل ہو چکی اور تجدید نہیں کروائی، ان کی سمز کی بندش شروع کر دی ہے، شہری سمزکی بندش سے بچنے کیلئے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔

ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کی گئیں، 16اگست پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور منسوخ ہونیوالے شناختی کارڈزپرجاری سمز بند کی گئیں،اب تک 69 ہزار سے زائد غیرقانونی سمزبند کی گئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق نادرا سے حاصل ہونیوالے ڈیٹا کی بنیاد پر غیرقانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے، تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

 موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگہی پیغامات بھجوائے جارہے ہیں۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق جعلی سمز مختلف غیرقانونی سرگرمیوں میں استعمال کی جا رہی ہیں، غیرقانونی سمز دہشتگردی، مالیاتی فراڈ اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کی جاتی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!