پی ٹی اے نے زیر سمندر کیبل خرابی کا توڑ نکال لیا
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے اعلامیہ جاری کردیا
ویب ڈیسک
|
5 Jan 2025
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے زیر زمین کیبل خراب ہونے کے باعث انٹرنیٹ سروس کی فراہمی کیلیے عارضی بندوبست کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق دو جنوری 2025 کو سب میرین کیبل AAE-1 میں پیدا ہونے والی خرابی کے پیش نظر پی ٹی اے نے عارضی بینڈوڈتھ کا بندوست کر تے ہو ئے اسے سسٹم میں شامل کر لیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز کے حوالے سے ڈی گریڈیشن نہیں ہے، پی ٹی اے کی جانب سے AAE-1 سب میرین کیبل کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس دوران پی ٹی اے تمام سروسز کی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Comments
0 comment