رواں سال کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا

پاکستان میں چاند گرہن کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا
رواں سال کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2024

رواں سال کا پہلا چاند گرہن 25 مارچ کو ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق 25 مارچ کو جزوی چاند گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ امریکا، یورپ، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں ہوگا تاہم بھارت اور پاکستان میں اس کا مشاہدہ نہیں ہوسکے گا۔

ماہرین کے مطابق جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کا بہت کم سایہ چاند پر نظر آئے گا۔ پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک معمولی ماند پڑتی ہے اور اسی وجہ سے اکثر افراد کو گرہن کا علم بھی نہیں ہوتا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں چاند کو گرہن 25 مارچ کی صبح 9 بج کر 53 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 12 بج کر 12 منٹ پر عروج کو پہنچے گا، جس کے بعد دو بج کر 32 منٹ پر یہ ختم ہوجائے گا۔

رواں سال دوسرا جزوی چاند گرہن 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ مکمل چاند گرہن اگلے سال مارچ میں ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!