رواں سال کا پہلا سورج گرہن رمضان میں ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن رمضان میں ہوگا

امریکا، کینیڈا سمیت مختلف ممالک میں جزوی گرہن کا منظر دیکھا جاسکے گا
رواں سال کا پہلا سورج گرہن رمضان میں ہوگا

ویب ڈیسک

|

4 Mar 2024

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن رمضان کے مہینے میں ہوگا، جو دنیا کے مختلف ممالک میں نظر آئے گا۔

ناسا کے مطابق سورج گرہن 8 اپریل کو میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں جزوی طور پر دیکھا جائے گا جبکہ اس کا مشاہدہ بحر الکاہل کے جنوبی حصے میں بھی ہوگا۔

اسے "عظیم شمالی امریکی سورج گرہن" کہا جارہا ہے۔

ناسا نے کہا کہ اوکلاہوما، آرکنساس، مسوری، الینوائے، کینٹکی، انڈیانا، اوہائیو، پنسلوانیا، نیویارک، ورمونٹ، نیو ہیمپشائر، مین، ٹینیسی اور مشی گن کے چھوٹے حصے بھی مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ کریں گے۔

کینیڈا میں مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بج کر 16 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!