21 hours ago
ریاستی اداروں کیخلاف مہم چلانے پر 3 ہزار ، 248 یوٹیوب چینلز بند

Webdesk
|
20 May 2025
کراچی: پاکستان کے دفاعی اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے پر 3248 یوٹیوب چینلز کو بند کر دیا گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاستی اداروں نے مانیٹرنگ کے دوران ان چینلز کو پاکستان کے دفاع کے خلاف مہم میں ملوث پایا۔
پی ٹی اے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے پاکستان کی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والے ایک لاکھ 19 ہزار 496 سوشل میڈیا یو آر ایل بھی بند کیے ، اس کے علاوہ اب تک 68 بھارتی یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کئے جا چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق 13 بھارتی نیوز چینلز اور20 نیوز ویب سائٹس کو فوری پاکستان میں بند کر دیا گیا، جبکہ دو پاکستانی صحافیوں کے یوٹیوب چینلز بھی بند کر دیئے گئے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان یومیہ 829 غیر اخلاقی اور توہین آمیز پوسٹس بلاک کرنے کی درخواست کر رہا ہے، پچھلے ساڑھے تین سال میں پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپس کو دس لاکھ پوسٹس ہٹانے کی درخواست کی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دو لاکھ سے زائد یو آر ایل کو دفاعی اداروں کو نشانہ بنانے اور چار لاکھ سے زائد غیر اخلاقی پوسٹس والے یوآر ایل کو بلاک کروایا کیا گیا۔
علاوہ ازیں نو ہزار سے زائد توہین عدلیہ، توہیں ججز اور ایک لاکھ سے زائد اسلام مخالف پوسٹس والے پیچز کو ڈیلیٹ کروایا گیا ہے، جبکہ فرقہ وارانہ اور نفرت انگیز تقریر والے پیچز کو بھی بلاک کروایا گیا۔
53 ترپن ہزار سے زائد یوٹیوب ، ڈیڑھ لاکھ ٹک ٹاک ، 50 ہزار ایکس پوسٹس کو ڈیلیٹ اور ڈیڑھ لاکھ فیس بک پوسٹ کو بلاک کیا گیا۔
Comments
0 comment