شہابِ ثاقب کھیت میں گرنے سے 5 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا

شہابِ ثاقب کھیت میں گرنے سے 5 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا

پولیس افسر نے گڑھے کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ گڑھا شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے
شہابِ ثاقب کھیت میں گرنے سے 5 فٹ گہرا گڑھا پڑگیا

Webdesk

|

29 May 2024

چنئی: بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں ایک شخص اس وقت حیران و پریشان رہ گیا جب اس کے کھیت میں پراسرار طور پر پانچ فٹ گہرا گڑھا پڑگیا اور اس میں سے دھواں بھی نکلنے لگا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تامل ناڈو کے ضلع تھروپتر کے گاں اچا منگلم میں ایک کسان صبح کے وقت اپنے کھیت میں پہنچا تو ایک بڑا سوراخ اور اس میں دھواں نکلتا دیکھ کر پریشان ہوا اور پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس افسر نے گڑھے کا جائزہ لے کر بتایا کہ یہ گڑھا شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے۔ گڑھے میں پائے جانے والے مواد کے نمونے ویلور اور چنئی کی لیب کو بھیجے گئے ہیں۔

ان نمونوں کو مزید تجزیے کے لیے احمد آباد بھی بھیجا جائے گا جہاں بھارت کا موسمیات کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

ڈسٹرکٹ سائنس آفیسر روی نے بتایا کہ یہ گڑھا جس شہابِ ثاقب کے گرنے سے بنا ہے وہ ممکنہ طور پر مریخ اور مشتری کے درمیان واقع اسپیس بیلٹ سے آیا ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!