شہباز حکومت کا سوشل میڈیا قوانین کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ
ویب ڈیسک
|
29 Apr 2024
حکومت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے قوانین مزید سخت کرنے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے لیے پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لاہور میں منعقدہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آزاری اظہار رائے کا کھل کر حامی ہوں اور اس پر قدغن کا مخالف مگر ہمارے لوگوں کو بھی اس کا درست استعمال کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سخت کرنے پر نئے قوانین بنانے پر کام کررہی ہے تاکہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کے رویے پر مزید پالیسی گائیڈ لائنز متعارف کرائی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل رائٹس اور قابل اعتراض مواد کے معاملے میں سب کو جلد بہتری نظر آئے گی، سوشل میڈیا کی بندش کا معاملہ صرف پاکستان میں نہیں بلکہ امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا میں یہ بھی پابندیاں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی سابق اتحادی حکومت نے سوشل میڈیا سے متعلق کمیٹی بھی بنائی تھی مگر پھر نگران حکومت آگئی جس کی وجہ سے کام رک گیا تھا اب میٹا اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیز کے ساتھ مشاورت کر کے پالیسی پر دوبارہ کام شروع کردیا ہے۔
Comments
0 comment