سال 2024 کا پہلا سورج گرہن آج

سال 2024 کا پہلا سورج گرہن آج

سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا
سال 2024 کا پہلا سورج گرہن آج

ویب ڈیسک

|

8 Apr 2024

رواں سال سورج کو پہلا گرہن آج لگ رہا ہے، جس کا نظارہ پاکستان سمیت ایشیائی ممالک میں نہیں ہوسکے گا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا، کینیڈا، برطانیہ، یورپی ممالک، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔

اس کے بعد ان ممالک میں اگلے بیس برس تک مکمل سورج گرہن دوبارہ دکھائی نہ دینے کا امکان ہے۔ جبکہ جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا۔

سورج کو مکمل گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان لگے گا، مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات  پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

اس کے بعد سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔

سائنسی ذرائع کے مطابق سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن کا مشاہدہ مقامی وقت کے مطابق شام 4 منٹ 20 سیکنڈ تک کیا جاسکے گا۔ دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!