سال کے آخری سپرمون کا نظارہ آج ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

سال کے آخری سپرمون کا نظارہ آج ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

صبح تقریباً 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے مکمل ترین اور 99.8 فیصد روشن مرحلے پر پہنچے گا
سال کے آخری سپرمون کا نظارہ آج ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جائے گا

ویب ڈیسک

|

4 Dec 2025

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سال 2025 کا آخری سپر مون جسے دسمبر کا کولڈ مون بھی کہا جاتا ہے آج رات اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ دیکھا جائے گا۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق شہری 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی شب اسے صاف موسم میں واضح طور پر دیکھ سکیں گے۔

سپارکو کے مطابق یہ رواں سال کا تیسرا مسلسل سپر مون ہے، جو 5 دسمبر کی صبح تقریباً 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے مکمل ترین اور 99.8 فیصد روشن مرحلے پر پہنچے گا۔

ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سپر مون 4 دسمبر کو شام 4:58 بجے 99.2 فیصد روشن حالت کے ساتھ طلوع ہوگا۔ آج رات چاند اور زمین کا درمیانی فاصلہ 3 لاکھ 57 ہزار 218 کلومیٹر رہنے کی توقع ہے۔

سپر مون کے دوران چاند عام دنوں کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد زیادہ بڑا اور 15 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

سپارکو کا کہنا ہے کہ سال میں تین سے چار مرتبہ سپر مون کا وقوع معمول کی بات ہے، البتہ دسمبر کا کولڈ مون موسمِ سرما کی مناسبت سے خصوصی دلچسپی رکھتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!