سوشل میڈیا انفلوئنسر کیلیے نیا قانون متعارف، 94 ہزار روپے ادا کر کے لائسنس لینا ہوگا
سوشل میڈیا کمپنیاں پانچ ہزار درہم میں لائسنس حاصل کریں گی
Webdesk
|
22 Jun 2024
ابوظبی میں سوشل میڈیا انفلوئنسرز كے لیے نیا قانون متعارف كرادیا گیا ہے۔
ابوظبی ڈیپارٹمنٹ آف اكنامک ڈیولپمنٹ نے نئے قانون كا اعلان كرتے ہوئے كہا ہے كہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز كو اب لائسنس لینا پڑے گا، جس کے لیے انہیں 1250 درہم سالانہ کی فیس ادا کرنا ہوگی۔
سوشل میڈیا ماركیٹنگ كمپنیوں كیلئے لائسنس فیس 5 ہزار درہم ہوگی۔
اعلامیے كے مطابق لائسنس كے بغیر اشتہاری خدمات فراہم كرنے والے اداروں پر جرمانہ عائد ہوگا اور یكم جولائی سے سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر خلاف ورزی پر 10 ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
حكومت نے ہدایت كی ہے كہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز سے ماركیٹنگ كرانے كیلئے لائسنس طلب كریں۔
Comments
0 comment