ٹک ٹاک کا لاکھوں پاکستانیوں کو بڑا دھچکا

ٹک ٹاک کا لاکھوں پاکستانیوں کو بڑا دھچکا

ٹک ٹاک نے رپورٹ جاری کردی
ٹک ٹاک کا لاکھوں پاکستانیوں کو بڑا دھچکا

ویب ڈیسک

|

21 Jan 2026

ٹک ٹاک کا پاکستان میں غیر معیاری مواد کے خلاف کریک ڈاؤن، دو کروڑ سے زائد ویڈیوز ہٹا دی گئیں۔

ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر بڑی تعداد میں ویڈیوز پلیٹ فارم سے ہٹا دی ہیں۔

کمپنی کی تازہ شفافیت رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کارروائی مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی، یعنی جولائی سے ستمبر کے دوران کی گئی۔

اس عرصے میں ایسے مواد کی نشاندہی اور فوری حذف کو ترجیح دی گئی جو ٹک ٹاک کے ضوابط پر پورا نہیں اترتا تھا۔

ٹک ٹاک انتظامیہ کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کے لیے پلیٹ فارم کو محفوظ، مثبت اور معیاری بنانا ہے تاکہ عالمی سطح پر مواد دیکھنے اور شیئر کرنے کا بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کمیونٹی گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل درآمد جاری رکھے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!