ٹک ٹاک کا یوٹیوب کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک کا یوٹیوب کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ

ٹک ٹاک نے فیچر آزمائش کیلیے متعارف کروادیا
ٹک ٹاک کا یوٹیوب کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک

|

26 Jan 2024

مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم اور ایپ ٹک ٹاک نے بھی یوٹیوب کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر پر آزمائشی کام کیا جارہا ہے جس کے بعد صارفین دس نہیں بلکہ پورے 30 منٹ تک کی ویڈیو اپنے آئی ڈی سے اپ لوڈ کرسکیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ٹک ٹاک کے اس فیچر کی آزمائش برطانیہ میں کی جارہی ہے اور یہ آئی فون صارفین کیلیے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ ٹک ٹاک نے اکتوبر 2023 میں ویڈیو کا دورانیہ 10 منٹ سے بڑھا کر 15 منٹ کیا تھا۔ اس فیچر کو کچھ صارفین نے پسند کیا جبکہ کچھ نے ناپسند کیا تھا۔

یہ بھی یاد رہے کہ ٹک ٹاک کی انفرادیت اُس کی مختصر ویڈیوز شیئرنگ ہی تھی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!