ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے پابندیاں سخت کردیں

ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے پابندیاں سخت کردیں

ٹک ٹاک کا پاکستان میں الیکشن سینٹر بھی کھولنے کا اعلان
ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے حوالے سے پابندیاں سخت کردیں

ویب ڈیسک

|

23 Jan 2024

چین کمپنی کی زیر ملکیت مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ  ٹک ٹاک نے پاکستان میں عام انتخابات کے دوران سوشل میڈیا مواد کے زریعے ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے، یا تشدد پر اکسانے والے مواد پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ 

ٹک ٹاک کے زریعے فنڈنگ  اور اشتہارات یا مانیٹائزیشن کے زریعے رقوم کی تقسیم پر بھی پابندی ہوگی جبکہ کمپنی نے کہا ہے کہ اُس کے پلیٹ فارم پر گمراہ کن مواد کی روک تھام کے لیے بھی اقدامات کیے جائیں گے۔

کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے پاکستان الیکشن سینٹر قائم کیا جائے گا، جو صارفین کو  ووٹنگ طریقہ کار اور لوکیشنز سمیت انتخابات سے متعلق مستند معلومات فراہم کرے گا۔

اعلامیے کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور مقامی زبان کی مدد سے یہ پلیٹ فارم اپنے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزیوں سے پاک ایک محفوظ ماحول کو یقینی بنائے گا۔

کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ ٹک ٹاک ایک مستند یوزر کے تجربے کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اشتہارات کے خلاف اپنی پالیسی کا بھی اعادہ کرتا ہے۔ حکومت، سیاستدانوں یا سیاسی جماعتوں کے اکاؤنٹس کے لیے مخصوص پالیسیاں وضع کی ہیں، جو انہیں اشتہارات، فنڈ ریزنگ یا ٹک ٹاک منٹائزیشن ٹولز کے ذریعے رقم دینے یا وصول کرنے کی اہلیت کو ختم کردیتی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!