ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار ویڈیوز حذف کردیں

ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار ویڈیوز حذف کردیں

گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا
ٹک ٹاک نے پاکستان میں ایک کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار ویڈیوز حذف کردیں

Webdesk

|

1 Apr 2024

کراچی: مختصر دورانیے کی ویڈیوز کی ممتاز پلاٹ فارم ٹک ٹاک  نے سنہ2023ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر پاکستان میں ایک کروڑ 85لاکھ 96ہزار ویڈیوز حذف کردیں۔

ٹک ٹاک کے مطابق سنہ 2023ء کی چوتھی سہ ماہی کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 96کروڑ34لاکھ61ہزار ویڈویز حذف کیں گئیں جو ٹک ٹاک پراپ لوڈ کیں گئیں تمام ویڈیوز کا تقریباً ایک فیصد ہیں۔

ان ویڈیوز میں سے بارہ کروڑ 83لاکھ ویڈیوز خود کار نظام کے ذریعے حذف کی گئیں جبکہ 80لاکھ38ہزار ویڈیوز کو جائزہ لینے کے بعد حذف کیا گیا۔

گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والی تقریبا 95.3 فیصد ویڈیوز کو پوسٹ کیے جانے کے  صرف 24 گھنٹوں کے اندر حذف کردیا گیا اور اس طرح،عالمی سطح پر،اس سہ ماہی کے دوران فعال انداز میں حذف کی جانے والی ویڈیوز کی شرح 99.5 فیصد رہی۔

نوجوان صارفین کے تحفظ کے لیے ٹک ٹاک نے ایک کروڑ 98لاکھ 48ہزار ایسے اکاؤنٹس حذف کیے جن کے بارے میں شبہ  تھا کہ وہ 13 سال سے کم عمر افراد سے تعلق رکھتے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!