کن ملکوں نے ٹک ٹاکر پر پابندی لگائی ہوئی ہے؟

کن ملکوں نے ٹک ٹاکر پر پابندی لگائی ہوئی ہے؟

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آسٹریلیا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہوئی ہے
کن ملکوں نے ٹک ٹاکر پر پابندی لگائی ہوئی ہے؟

ویب ڈیسک

|

12 Apr 2024

سوشل میڈیا کی معروف ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو دنیا کے مختلف ممالک میں پابندی کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی ٹیکنالوجی کمپنی بائٹ ڈانس کی ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو دنیا کے کئی ممالک  میں  مختلف سیکیورٹی خدشات کے باعث بندش کا سامنا ہے۔

اس ایپ پر سیکیورٹی خدشات کے باعث کینیڈا کی حکومت نے رواں سال فروری میں پابندی عائد کی تھی جب کہ کئی یورپی ممالک میں بھی اس ایپ پر بندش کی تلوار لٹک رہی ہے۔

سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے آسٹریلیا نے ٹک ٹاک پر پابندی لگائی ہوئی ہے، جبکہ نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ نے سیکیورٹی خدشات کے بعد ٹک ٹاک پر پابندی لگائی۔

2020 میں بھارت نے چین کے ساتھ سرحدی جھڑپ کے بعد سال ٹک ٹاک پر مکمل پابندی لگادی تھی اور اس ایپ کو مستقل طور پر بند کرنے کی وجہ ملکی سلامتی کو خطرہ ظاہر کیا گیا تھا۔

صومالیہ نے دہشتگرد گروپوں کی جانب سے ٹک ٹاک ایپ کو دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال کرنے پر گزشتہ سال 2023 میں اس ایپ پر پابندی لگا دی جب کہ تائیوان نے بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!