ٹک ٹاک صارفین کے لئے اچھی خبر، دلچسپ فیچر آنے کیلئے تیار
Webdesk
|
14 Jun 2024
دنیا بھر میں مشہور و معروف سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اور دلچسپ فیچر کی تیاری کی جارہی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ٹک ٹاک کی جانب سے اسٹریکس نامی فیچر کی آزمائش آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، جو کہ اسنیپ چیٹ کے اسٹریکس فیچر سے ملتا جلتا ہے۔
مذکورہ فیچر فی الحال صرف محدود صارفین کے اکانٹس پر آزمایا جارہا ہے۔
ٹک ٹاک انتظامیہ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ وہ نئی اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز پر کام کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ اسنیپ چیٹ میں اسٹریکس فیچر کے تحت وہی لوگ آپس میں بات چیت کرتے ہیں جو ایک دوسرے کے بہت قریب اور خاص دوست ہوتے ہیں، یعنی کہ یہ فیچر کسی خاص طرح کی گروپ چیٹنگ کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔
Comments
0 comment