واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے شاندار فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے شاندار فیچر متعارف کروادیا

واٹس ایپ صارفین اب اہم چیٹس کو سامنے ہی رکھ سکیں گے
واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کے لیے شاندار فیچر متعارف کروادیا

ویب ڈیسک

|

23 Mar 2024

پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے ایک ساتھ میسجز پن کرنے کا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ نے اہم چیٹ کو سامنے رکھنے کے لیے ایک فیچر متعارف کرادیا ہے، جس کے بعد اب صارفین بیک وقت تین چیٹس کو پن کرسکیں گے۔

واٹس ایپ کی جانب سے اس فیچر کی آزمائش گزشتہ برس دسمبر میں شروع کی گئی تھی جس کو ایڈوانس کر کے اب اس کے دائرے کو دنیا بھر میں پھیلایا گیا ہے۔

میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کی جانب سے اس فیچر کا اعلان واٹس ایپ چینل میں کیا گیا۔ واٹس ایپ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کر سکیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پن فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس کیلیے بھی کاررآمد ہے تاہم گروپ میں اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت ایڈمن سے مشروط رکھی گئی ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!