وزیراعلی خیبرپختونخوا کا عوام کو مفت انٹرنیٹ کی سہولت دینے کا اعلان
آفتاب مہمند
|
25 Mar 2024
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے عوام کیلیے مفت وائی فائی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت پشاور کی تزئین و آرائش سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ نے پشاور کے پبلک پارکوں میں مفت وائی فائی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اگلے مرحلے میں یہ سہولت صوبے کے دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے گی، متعلقہ حکام اور ادارے اس منصوبے کو جلد حتمی شکل دے کر معاملات کو فائنل کرلیں۔
وزیراعلیٰ نے ناصر باغ روڈ پر جلد بی آر ٹی سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ شہر کی تزئین و آرائش کے لیے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے جامع پلان بھی مانگ لیا۔
علی امین گنڈا پور نے ہدایت کی کہ سڑکوں کے اطراف کھمبوں پر گملے نصب کر کے مصنوعی پھول، پودے لگائے جائیں، اوور ہیڈ پلوں اور عمارتوں پر خطاطی اور نقش و نگار بنائے جائیں۔
Comments
0 comment