ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا

ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا میں منعقد ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جانے والا یہ آئی فون 16 گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ نئے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔
ایپل نے فلیگ شپ آئی فون 16 متعارف کرا دیا

Webdesk

|

9 Sep 2024

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنا فلیگ شپ اسمارٹ فون کا تازہ ترین ایڈیشن آئی فون 16 متعارف کرا دیا۔

کیلیفورنیا میں منعقد ایک ایونٹ میں متعارف کرایا جانے والا یہ آئی فون 16 گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ نئے رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔

آئی فون فون کے پشت پر اپ ڈیٹڈ ڈوئل کیمرا کو ایک بار پھر عمودی انداز میں ترتیب دی گئی ہے۔ اس ترتیب کو آخری بار 2020 میں متعارف کرائے جانے والے آئی فون 12میں دیکھا گیا تھا۔

آئی فون 16میں متعدد نئی ہارڈویئر تبدیلیاں لائی گئی ہیں جن میں نئی اے 18 چپ بمع 3 نینو میٹر پروسیسر (جو آئی فون 15 کے سی پی یو سے 30 فی صد تیز ہے)، ایکشن بٹن (جو گزشتہ برس کے پرو ماڈل میں پیش کیا گیا تھا)  اور پاور بٹن کے نیچے نیا فزیکل کیمرا کنٹرول بٹن شامل ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!