4 hours ago
زندگی صرف 60 دن، شہد کی مکھی کے بارے میں دلچسپ معلومات
ویب ڈیسک
|
15 Jan 2025
ایک چمچ شہد کے لیے شہد کی مکھیوں کی پوری زندگی صرف ہو جاتی ہے۔
شہد کی مکھیوں کی زندگی مختصر اور، ان کی اوسط عمر 30 سے 60 دن تک ہوتی ہے۔
ایک دن میں یہ پوری زندگی میں تقریباً 150,000 پھولوں کی جرہن کرتی ہیں۔ لیکن ایک شہد کی مکھی اپنی موت سے پہلے ایک چمچ شہد سے بھی کم پیدا کر پاتی ہے۔
یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہم جب بھی شہد استعمال کرتے ہیں تو ہمارے لیے یہ صرف ایک چمچ شہد ہوتا ہے، لیکن ایک شہد کی مکھی کے لیے یہ اس کی پوری زندگی کا نتیجہ ہوتا ہے۔
شہد کی مکھیوں کی محنت اور قربانی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے۔ ان کی مختصر زندگی میں وہ نہ صرف اپنے لیے بلکہ پوری انسانیت کے لیے کام کرتی ہیں۔
ان کی محنت سے ہمیں نہ صرف میٹھا شہد ملتا ہے بلکہ فصلوں کی افزائش اور ماحولیاتی توازن بھی برقرار رہتا ہے۔
Comments
0 comment