2 hours ago
11 اگست کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان
ویب ڈیسک
|
10 Aug 2026
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اگست کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 327 روپے 62 پیسے مقرر رہے گی، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
اس سے قبل جمعے کو اوگرا نے مختصر مدت کے لیے قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس فیصلے کے تحت پیٹرول 2 روپے 20 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا، جس کے بعد اس کی قیمت 329 روپے 82 پیسے سے کم ہوکر 327 روپے 62 پیسے ہوگئی تھی۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی تھی اور نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے مقرر کی گئی تھی۔
حکام کے مطابق موجودہ نرخ 11 اگست کے لیے برقرار رکھے گئے ہیں، جبکہ آئندہ قیمتوں کا تعین عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
Comments
0 comment