14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد زبان کاٹ دی گئی

14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد زبان کاٹ دی گئی

اگر ورثا نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا
14 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد زبان کاٹ دی گئی

Webdesk

|

22 Jan 2026

سانگھڑ: سانگھڑمیں گائوں کے وڈیرے کے بیٹے نے 14 سالا لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد جنسی زیادتی اور تشدد کا نشانہ بنا ڈلا اور لڑکی زبان تیز دھار آلے سے بھی کاٹ دی ۔

سانگھڑ تھانہ چوٹیاریوں کی حدود میں واقعہ کے فورا بعد ورثا لڑکی کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیکر گئے جہاں طبی امداد کے بعد اسپتال حکام نے ورثا کو لڑکی کو اسپتال میں داخل کرنے کا مشورہ دیا لیکن ورثا بغیر کسی میڈیکل کے اچانک اسپتال سے چلے گئے ۔

دوسری جانب ایس ایچ او اعظم بھنگور نے بتایا کہ اس واقعے کی اطلاع ملنے پر ملی ہے ورثا سے تفصیلات لی ہیں مگر این سی درج کرکے ورثا کومیڈیکل سرٹیفکیٹ کیلئے لیٹر جاری کیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔

 اگر ورثا نے مقدمہ درج کروایا تو قانونی تقاضے پورے کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!