12 hours ago
3 سالہ بھتیجی کا بے رحمانہ قتل کرنے والی سفاک چاچی کے ہولناک انکشافات
Webdesk
|
20 Jul 2026
کراچی: قائد آباد میں بے رحمی سے قتل کی جانے والی تین سالہ بچی کلثوم کی سگی چاچی نے تفتیش کے دوران انکشافات کیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قائد آباد میں بیدردی سے قتل کی جانے والی ننھی کلثوم سگی چچی کی حسد کا نشانہ بنی، سگی چچی دیگر اہلخانہ کی جانب سے کمسن کلثوم سے محبت اور شفقت کے اظہار پر انتقام کی آگ میں ایسی اندھی ہوئی ہے اس نے یہ بھی نہ سوچا کہ وہ خود بھی ایک ماں ہے۔
ملزمہ سگی چچی سکینہ بھی 2 بچوں کی ماں ہے جو اسپیشل چائلڈ ہونے کی وجہ سے ننھی کلثوم سے حسد کرتی تھی اور اسی حسد کی آگ نے اسے انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور کردیا۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر انویسٹی گیشن بشیر اور ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر عبدالخالق نے ننھی کلثوم قتل کیس کے حوالے سے گرفتار ملزمہ سکینہ اور اس کے بھائی نادر کی گرفتاری اور واقعے کی تفصیلات کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
ملزمان کی گرفتار کی 2 روز کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ قاتلہ سکینہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ اس کے 2 بچے ہیں جو کہ اسپیشل چائلڈ ہیں اور ان کے ساتھ گھر میں اچھا سلوک نہیں کیا جاتا تھا جبکہ مقتولہ کلثوم کے دوسرے اہلخانہ جس میں دادا اور دیگر شامل ہیں وہ کلثوم سے بہت محبت کرتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ کلثوم بہت پپاری، معصوم اور تمیزار تھی اور یہی کچھ وجوہات ننھی کلثوم کے قتل کا سبب بنیں جبکہ ملزمہ کسی کا کچھ نہیں کر سکتی تھی تو معصوم بچی اس کے ہاتھ لگ گئی اور اس نے ننھی کلثوم کو ہی نہ صرف اپنی حسد کی آگ کا نشانہ بنا ڈالا بلکہ بچی کے ساتھ زیادتی کا رنگ دینے کی انتہائی شرمناک اور سفاکانہ کوشش بھی کی گئی۔
Comments
0 comment