8 سالہ معصوم بچی کا زیادتی کے بعد قتل

8 سالہ معصوم بچی کا زیادتی کے بعد قتل

جلوہ نامی بچی کی نعش رات کو قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
8 سالہ معصوم بچی کا زیادتی کے بعد قتل

Webdesk

|

15 Oct 2025

 چارسدہ: تھانہ تنگی کے علاقہ عمر خان کلی میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جلوہ نامی بچی کی نعش رات کو قریبی کھیتوں سے برآمد ہوئی، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔

بچی شام پانچ بجے کے بعد غائب ہوئی رات کو نعش برآمد ہوئی، بچی کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔

پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں،  ڈی پی او محمد وقاص نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔

ڈی پی او محمد وقاص کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!