عرس میں لنگر تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ہلاکتیں

عرس میں لنگر تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ہلاکتیں

جھنگ میں قائم دربار میں سالانہ عرس کے موقع پر بھگدڑ میں تین زائرین جاں بحق ہوگئے
عرس میں لنگر تقسیم کے دوران بھگدڑ میں ہلاکتیں

Webdesk

|

11 May 2024

پنجاب کے علاقے جھنگ میں واقع دربار شاہ جیونہ میں سالانہ عرس پر بھگدڑ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ میں واقع شاہ جیونہ دربار میں سالانہ عرض کے آغاز ہر ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور نذرانہ پیش کیا۔

اس دوران لنگر کی تقسیم کے موقع پر بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال پہنچنے پر ڈاکٹرز نے تین افراد کی موت کی تصدیق کی جن کی شناخت مزمل، سرفراز اور نامعلوم سے ہوئی ہے جبکہ دیگر افراد کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے روانہ کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پولیس کے ہمراہ دربار پہنچ کر وہاں کا کنٹرول سنبھال لیا اور اس دوران کچھ دیر کے لیے مزار کو بند بھی کیا گیا جس پر زائرین مشتعل ہوئے اور انہوں نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دربار میں انتظامات ناکافی ہونے کی وجہ سے زائرین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!