عید الفطر کا مکمل اجر کمانے ہے تو ان سنتوں کا خیال رکھیں

عید الفطر کا مکمل اجر کمانے ہے تو ان سنتوں کا خیال رکھیں

پاکستان میں کل عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی
عید الفطر کا مکمل اجر کمانے ہے تو ان سنتوں کا خیال رکھیں

عمیر دبیر

|

30 Mar 2025

رمضان المبارک میں روزے اور عبادات کے بدلے اللہ رب العزت نے مسلمانوں کو خوشی کے تہوار عید الفطر سے نوازا ہے جو رمضان کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے۔

عید الفطر کو احادیث مبارکہ میں یوم الجوائز بھی قرار دیا گیا ہے یعنی انعامات کی تقسیم کا دن۔ روایت ہے کہ اس روز نماز عید کے بعد اجتماعی دعا میں جو مانگا جائے اللہ اپنی رحمت سے اُسے نوازتا ہے جبکہ فرشتوں کے ذریعے، مغفرت، جنت، روزگار، برکت اور دیگر انعامات بھی تقسیم ہوتا ہے۔

دراصل یکم شوال کو عید الفطر کہا جاتاہے، یہ دو الفاظ پر مشتمل لفظ ہے۔

پہلے لفظ عید  عربی زبان سے ماخوذ ہے جس کے معنی خوشی، جشن، فرحت اور چہل پہل اور انعامات ملنے کے ہیں۔

جبکہ فطر کا لفظ کئی معنوں میں استعمال ہوا ہے ، جن میں اختتام اور نیا آغاز عید سے موسوم کیے جاتے ہیں۔

عید الفطر کے دن روزوں کا سلسلہ ختم ہوتا ہے اور اس روز روزہ رکھنے کو حرام قرار دیا گیا ہے، ویسے سارا سال میں پانچ روز ایام تشریق کے چار جبکہ عید الفطر کے پہلے روز روزہ رکھنے کی سختی سے ممانعت ہے۔

جیسے رمضان المبارک میں ہم نے فرائض، واجب، سنتوں اور نوافل کا پابندی سے اہتمام کیا تو یہ بھی ضروری ہے کہ عید کے موقع پر کیا سنتیں ہیں جن پر عمل کر کے ہم رب اور اُس کے رسول نبی آخر الزماں کی خوشنودی حاصل کرسکیں۔

عیدالفطر کی سنتیں بمعہ حوالہ احادیث

عید کا چاند دیکھ کر تکبیرات پڑھنا [قرطبی: 479/3]

تکبیرات: الله اکبر الله اکبر لا اله الا الله والله اکبر الله اکبر ولله الحمد۔ [ابن ابی شیبہ: 5652]

نماز عیدالفطر سے پہلے صدقہ فطر ادا کرنا۔ [مسلم: 984] (یہ کم از کم ڈھائی کلو آٹے کے حساب سے دیا جاتا ہے اور اس بار کم سے کم صدقہ الفطر 250 روپے مقرر کیا گیا ہے)۔

نماز عید کیلیے جانے سے پہلے غسل کرنا۔ [بیہقی: 278/3]

عید پر اچھا، صاف ستھرا لباس پہننا۔ [بیہقی: 281/3]

خوشبو لگانا اور مسواک کرنا۔ [ابن ماجہ: 1098]

نماز عیدالفطر سے پہلے طاق عدد میں کھجوریں کھانا۔ [بخاری: 953]

نماز کی ادائیگی کیلیے عید گاہ جانا۔ [بخاری: 956] (جامع مسجد، کھلے مقام سڑک، میدان وغیرہ میں بھی نماز کی ادائیگی جائز ہے)

عید گاہ پیدل جانا۔ [ترمذی: 530]

 اپنے دوست و احباب اور خواتین کو ساتھ نماز کیلیے لے کر جانا۔ [ابن خزیمہ: 1431]

نماز کے بعد خطبہ سننا اور اجتماعی دعا میں شامل ہونا

گھر سے عید گاہ جانے تک تکبیرات پڑھنا۔ [بیہقی: 669/3]

نماز کے لئے ایک راستے سے جانا اور واپسی میں راستہ تبدیل کرنا[بخاری: 986]

عیدالفطر کی مبارکباد ان الفاظ میں دینا: تَقَبَّلَ اللهُ مِنَّا وَمِنْكَ – ا اور تمہاری طرف سے قبول فرمائے۔ [فتح الباری: 517/2]

عید کی رسومات

ہر ملک اور قوم میں عید الفطر کی رسومات مختلف ہیں تاہم مصافحہ کرنے اور بغل گیر ہونے کی عادت عام ہے۔

عید الفطر کی رسومات میں مسلمانوں کا آپس میں بغل گیر ہوکر ’’عید مبارک‘‘ کہنا اور گرم جوشی سے ایک دوسرے سے نہ صرف ملنا اور رشتہ داروں اور دوستوں کی آؤ بھگت کرنا شامل ہیں۔

اس کے علاوہ فراغ دلی کے ساتھ سب سے ملنا اختلافات ختم کرنا، یہ بھی ایک اچھی روایت ہے جس کی تعلیمات بزرگوں نے دی ہیں۔

گھروں میں دعوتوں کا اہتمام ہوتا ہے جس میں مختلف قسم کے کھانے پکائے جاتے ہیں اور جگہ جگہ میلے لتے ہیں جن میں اکثر مقامی زبان اور علاقائی ثقافت کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔

بچوں میں عیدی کی تقسیم

پاکستان میں یہ رواج عام ہے کہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر کے بڑے والدین، بھائی، بہن اور دیگر رشتے دار بچوں کو کڑک نوٹ کی صورت میں عیدی دیتے ہیں اور اس دوران بچوں کی ضد میں اچھی لگتی ہے۔

-----

یہ مضمون معلومات عامہ کیلیے شائع کیا گیا ہے، اگر آپ کو یہ پسند آیا تو اپنی رائے کا اظہار ضرور کریں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!