ہندو یاتریوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، 18 ہلاکتیں

ہندو یاتریوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، 18 ہلاکتیں

آگ اتنی شدید تھی کہ مسافروں کو نکلنے کا موقع نہیں ملا، عینی شاہدین
ہندو یاتریوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ، 18 ہلاکتیں

ویب ڈیسک

|

29 Jul 2025

جھارکھنڈ: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں ہندو یاتریوں کو لے جانے والی ایک بس اس وقت ایک بڑے حادثے کا شکار ہو گئی جب وہ ایک سلنڈروں سے بھرے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

اس ٹکر کے بعد ہونے والے زوردار دھماکے اور اس کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث کم از کم 18 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، آگ اتنی شدید تھی کہ مسافروں کو نکلنے کا موقع نہیں ملا۔ ہنگامی ٹیموں کی آمد سے قبل مقامی افراد نے بچاؤ کی کوششیں کیں، تاہم 18 یاتری موقع پر ہی جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے تصدیق کی ہے کہ حادثے میں 10 سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انہیں اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ پانچ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق، حادثہ تیز رفتاری کے نتیجے میں پیش آیا، تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ریاستی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں بھی اتراکھنڈ میں اسی قسم کے ایک حادثے میں 36 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!