سانحہ چلاس، سیلابی ریلے میں بہنے والی خاتون اینکر اور فیملی تاحال نہ مل سکی، بیٹے کا پرس مل گیا

سانحہ چلاس، سیلابی ریلے میں بہنے والی خاتون اینکر اور فیملی تاحال نہ مل سکی، بیٹے کا پرس مل گیا

سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد کہی زیادہ ہے، عینی شاہدین
سانحہ چلاس، سیلابی ریلے میں بہنے والی خاتون اینکر اور فیملی تاحال نہ مل سکی، بیٹے کا پرس مل گیا

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

چلاس: نجی ٹی وی اینکر پرسن شبانہ لیاقت شوہر سمیت بابوسر شاہراہ پر سیلابی ریلوں میں لاپتہ، بیٹے کا پرس مل گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کی معروف اینکر پرسن شبانہ لیاقت المعروف سپنا لیاقت اپنے شوہر سمیت دیگر سیاحوں کے ہمراہ گلگت بلتستان کی بابوسر شاہراہ پر سیلابی ریلوں کی زد میں آ کر لاپتہ ہو گئی ہیں۔

خاندانی ذرائع نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔

 مقامی لوگوں کے مطابق، شبانہ لیاقت کے بیٹے ایمل خان کا پرس سیلابی ملبے سے مل گیا ہے۔ اس پرس میں ایمل خان کے والد اور والدہ (سپنا لیاقت) کے کارڈز بھی موجود تھے، جس کی ایک نوجوان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بنا کر شیئر کی ہے۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ 10 سے 15 سیاح بابوسر شاہراہ پر آنے والے سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔ لاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے اور امدادی ٹیمیں سراغ رساں کتوں کی مدد سے ملبے میں دبے افراد کو تلاش کر رہی ہیں۔

اس واقعے نے سیاحتی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں اور حفاظتی اقدامات کی اہمیت کو ایک بار پھر اجاگر کر دیا ہے۔ لاپتہ افراد کے اہل خانہ گہرے صدمے میں ہیں اور ان کی بحفاظت واپسی کے لیے دعائیں کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حادثے میں لاپتہ ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور حکومت کیطرف سے درست اعداد و شمار نہیں پیش کیے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!