عید اسپیشل ٹرین میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

عید اسپیشل ٹرین میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

عیداسپیشل ٹرین میں پولیس کے اسپیشل اسکواڈ اور کسٹمز عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
عید اسپیشل ٹرین میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی

Webdesk

|

7 Apr 2024

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی عیداسپیشل ٹرین میں اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عیداسپیشل ٹرین میں پولیس کے اسپیشل اسکواڈ اور کسٹمز عملے نے کارروائی کرتے ہوئے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

کسٹمزڈی ایس کے مطابق ٹرین سے کروڑوں روپے کا غیر ملکی سامان برآمد ہوا ہے، غیرملکی سامان ٹرین کی3بک کی گئی بوگیوں میں چھپایا گیا تھا، سامان میں امپورٹڈ ٹائر، ایئر کنڈیشنز ان ورٹر، کپڑا، پلاسٹک شاپر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ ریلوے کو کراچی سے پشاور عیداسپیشل ٹرین سے42لاکھ روپے کی آمدن ہوئی۔

کراچی سے مسافروں کیلیے 2 اسپیشل عید ٹرین چلائی جارہی ہیں۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے 15 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ پاکستان ریلوے عید پر 4 اسپیشل ٹرینیں چلا رہا ہے۔

دوسری عیداسپیشل ٹرین اے بزنس اور ایسی اسٹینڈرڈ اکنامی 18بوگیوں پر مشتمل ہے جو کراچی سیلاہور کے لیے کل 8 اپریل کو روانہ ہوگی۔ چار اسپیشل عید ٹرینوں میں سے 2 لاہور اور کوئٹہ سے بھی چلائی جائیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!