22 hours ago
بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم گرفتار

ویب ڈیسک
|
16 Mar 2025
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے ایک بڑی کارروائی میں کم سن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی ہے، جسے چھاپہ مار کاروائی کے دوران لوئر دیر سے گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، ملزم نے 7 سالہ معصوم بچی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا اور غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں۔ متاثرہ بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے کے لیے جایا کرتی تھی۔
ملزم نے نہ صرف یہ سفاکانہ حرکت کی، بلکہ ویڈیوز بنا کر بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے ان کے ساتھ شیئر بھی کیں۔ ملزم نے بچی کے والدین کو کیس خارج کروانے کی غرض سے ویڈیوز کے ذریعے دھمکیاں دیں۔ ایف آئی اے کی چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم کا موبائل فون بھی قبضے میں لیا گیا، جس سے مذکورہ ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، اور اسے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔
Comments
0 comment