بہادر شخص نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی، ویڈیو وائرل
واقعہ 24 اور 25 کی درمیانی شب نیوکراچی کے سیکٹر جی الیون میں پیش آیا۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
Webdesk
|
25 Apr 2024
کراچی میں ایک بہادر شہری نے مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ کرکے ڈکیتی کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 24 اور 25 کی درمیانی شب نیوکراچی کے سیکٹر جی الیون میں پیش آیا۔جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو شہری آپس میں گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران ڈکیت آگئے اور لوٹ مار کی کوشش کی، غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ڈاکوؤں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔
اس سے قبل، کراچی کے علاقے شیرشاہ میں دو مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے ایک اسکریپ ڈیلر کو لوٹ لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج ہفتہ کو دکھائی گئی۔
Comments
0 comment