بھانجے کو قتل کرنے والا سفاک ماموں گرفتار

بھانجے کو قتل کرنے والا سفاک ماموں گرفتار

نواب ٹاؤن میں ملزم نے تین روز قبل
بھانجے کو قتل کرنے والا سفاک ماموں گرفتار

ویب ڈیسک

|

11 May 2024

لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں بھانجے کو قتل کرنے والے ماموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں تین روز قبل اپنے بھانجے کو ذبح کر کے بہن کو چاقو کے وار سے زخمی کردیا گیا۔

ملزم حیدر نے گھر میں ساتھ رہنے کی رنجش پر بہن اور بھانجے کو انتقام کا نشانہ بنایا اور پھر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے ملزم حیدر کی گرفتاری کے حوالے سے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹریکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے گرفتار کیا گیا ہے، جو نشے کا عادی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم حیدر علی سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ اُس کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ایس پی صدر سدرہ خان نے کہا کہ کسی بھی شخص کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!